استفتائات

اعتکاف کے صحیح ہونے کی شرائط کیا ہیں ؟

اعتکاف مستحب عبادتوں میں سے ہے اور کبھی نذر ، عہد اور قسم کی وجہ سے واجب ہوجاتا ہے ،اعتکاف مندرجہ ذیل چند شرائط کے ساتھ صحیح ہے : ۱) عقل ۲) ایمان ۳) اعتکاف مسجد میں ہو ، قربت الی اللہ کی نیت سے ہو اور احتیاط مستحب ہے کہ مکلّف ان دو حالتوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے : یا تو طلوع فجر(اذان صبح) کے وقت نیت کرے یا اول شب یا پھر نصف شب میں اعتکاف کی نیت کرے ۔ بہرصورت اہم چیز یہ ہے کہ اعتکاف کو نیت کے ساتھ شروع کیا جائے ۔ ۴) روزہ ، پس اگر معتکف کا روزہ صحیح نہ ہوا تو اس کا اعتکاف بھی صحیح نہیں ہو گا جیسے مریض ، مسافر وغیرہ ، لیکن یہ کہ اس نے نذر کی ہو کہ سفر کی حالت میں روزہ رکھے گا ۔ ۵) اعتکاف کم از کم تین دن کا ہونا چاہیے (یعنی تین دن اور دو راتیں) اور تین دن سے زیادہ بھی اعتکاف کیا جا سکتا ہے ۶) اعتکاف ایسی مسجد میں ہونا چاہیے جو علاقے کی سطح پر جامع مسجد شمار ہوتی ہو ۔ ۷) اعتکاف کی حالت میں معتکف کو مسجد سے باہر نہیں نکلنا چاہیے لیکن یہ کہ کوئی  شرعی یا عرفی عذر پیش آجائے جیسے غسل جنابت یا نماز جمعہ میں حاضر ہونے یا پھر بیماری کے علاج یا قضائے حاجت کے لیے مسجد سے خارج ہونا ۔ ۸) ہر اس چیز کا ترک کرنا جن کا اعتکاف کی حالت میں ترک کرنا واجب ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات