استفتائات

اگر استنجا کا پانی (مقامِ پیشاب و پاخانہ کو پاک کرنے کیلئے استعمال ہونے والا پانی) گیلی زمین پر گرنے کے بعد بدن کو لگ جائے تو کیا یہ بدن کو نجس کر دے گا ؟

جواب: اگر استنجا کا پانی پاک تھا اور زمین بھی پاک تھی یا اس کے نجس ہونے کے بارے میں شک تھا تو اس صورت میں وہ پانی بھی پاک ہوگا لیکن اگر استنجا کا پانی پاک تھا اور زمین نجس تو وہ پانی بھی نجس ہو گا ۔ اگر استنجا کا پانی نجس ہو مثلا  اس میں عین نجاست کے ذرات مشخص ہوں یا پیشاب اور پاخانہ کے مخارج پر معمول سے زیادہ نجاست لگی ہو تو اس صورت میں وہ پانی نجس ہوگا خواہ زمین پاک ہی کیوں نہ ہو ۔




  • مربوطہ استفتائات