استفتائات

کیا حج کے موقع پر قربانی کے گوشت کو فقرا کے درمیان تقسیم کرنا واجب ہے ؟

قربانی کا کچھ حصہ  فقرا کے درمیان تقسیم کرنا واجب ہے اور مستحب ہے کہ قربانی کا گوشت تین گروہوں میں تقسیم کیا جائے : ایک حصہ اپنے لیے رکھے ، دوسرا خدا کی راہ میں صدقہ کرے اور تیسرا مومنین کے درمیان ہدیہ کے طور پر تقسیم کرے، لیکن ان تینوں صورتوں میں برابر تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے؛ اسی طرح قربانی کے گوشت کو تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنا بھی جائز ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات