استفتائات

کیا ابتدا سے مردہ مجتہد کی تقلید کرنا جائز ہے ؟

ہمارے نزدیک اعلمیت ثابت ہونے کے بعد مردہ مجتہد کی ابتدا سے تقلید کرنے یا ان کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور اعلمیت سے ہماری مراد کسی مجتہد کا  شرعی احکام سمیت تمام دینی تعلیمات میں دوسروں سے اعلم ہونا ہے ،اور جب کسی مجتہد کی اعلمیت ثابت ہو جائے تو خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ اس کی تقلید کرنا واجب ہے البتہ یہ چیز ہمارے ہم عصر یا ماضی قریب کے مجتہدین میں قابل تصور  ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات