خبریں

براہ کرم مسئلہ "رجعت" کی کچھ تفصیل بیان فرما دیں اور کیا رجعت مؤمنین کے لیے بھی ہو گی ؟

رجعت سے مراد بعض لوگوں کا مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ہے ۔ علما کے درمیان اصلِ رجعت پر اتفاق ہے لیکن اس کی کیفیت کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے لہذا رجعت کے بارے میں متعدد تفسیریں بیان کی گئی ہیں ۔

علامہ طباطبائی معتقد ہیں کہ رجعت دنیا اور آخرت کے درمیان برزخ نما ایک عالم ہے جس کا تعلق اس دنیا سے نہیں ہے یعنی رجعت کا تعلق عالم مادہ سے نہیں ہے بلکہ عالم مثال کے ساتھ ہے اور رجعت کا دن روز قیامت کے مرتبوں میں سے ایک مرتبہ ہے جسے قیامت صغریٰ سے بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے البتہ یہ روز قیامت کے ساتھ متصل نہیں ہوگا کیونکہ کہ رجعت کے دوران کسی حد تک برائی اور فساد کا امکان پایا جائے گا لیکن قیامت کے دن برائی اور فساد کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا ۔

اسی طرح رجعت کے قائل افراد اس بات پر بھی متفق ہیں کہ رجعت صرف ایمانِ محض اور کفرِ محض رکھنے والے افراد پر مشتمل دو گروہوں کو شامل ہو گی ۔

  • خصوصی ویڈیوز