استفتائات

اگر اعضائے وضو پر رنگ یا کوئی چپکنے والا مادہ رہ گیا ہو تو کیا وضو صحیح ہو گا؟

اگر انسان کے اختیار میں ہو تو ان چیزوں کو صاف کرنا واجب ہے جو پانی کو جلد تک پہنچنے سے روکتی ہیں اور اسی طرح ضروری ہے کہ یہ کام مناسب وقت میں انجام دیا جائے اور ان چیزوں کو صاف کرنے میں دیر نہ کی جائے تاکہ نماز کو مکمل شرائط کے ساتھ ادا کرنے میں کوئی خلل واقع نہ ہو ۔ اور اگر ان مانع چیزوں کو صاف کرنا ممکن نہ ہو تو ضروری ہے کہ تیمم کیا جائے اور اگر اعضائے تیمم پر بھی کوئی مانع موجود ہو تو اس صورت میں ضروری ہے کہ وضو اور تیمم دونوں کو انجام دیاجائے ۔




  • مربوطہ استفتائات