استفتائات

اگر کوئی خاتون سن یائسگی(پچاس سال) تک پہنچ جائے اور خون دیکھے تو کیا وہ اس خون کو حیض شمار کرے گی یا استحاضہ ؟

خواتین میں حیض کا خون پچاس سال تک جاری رہتا ہے اور پچاس سال کے بعد وہ یائسہ ہو جاتی ہیں اس مورد میں قرشی(سیدہ) اور غیر قرشی خاتون کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے پس اس عمر میں خاتون جو خون بھی دیکھے گی وہ حیض شمار نہیں کیا جائے گا خواہ اس  خون میں حیض کی علامات پائی جاتی ہوں بلکہ اگر اس کے اندر استحاضہ کی علامات موجود ہوں تو اس پر استحاضہ کا حکم لگایا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات