استفتائات

غیر اسلامی ممالک میں تیار شدہ ان پرفیومز کا کیا حکم ہے جن میں الکحل کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے  ؟

اگر ان کے اندر نجس الکحل – جو مست کرنے والے مایعہ جات سے لیا جاتا ہے- سے استفادہ نہ کیا گیا ہو یا اس کے بارے میں شک ہو تو ان کا استعمال جائز ہے ؛ لیکن اگر ان کے اندر نجس الکحل شامل کیا گیا ہو تو اس صورت میں ان کا استعمال جائز نہیں ہے اور آلودہ مقام کو پاک کرنا ضروری ہے ۔ البتہ اگر الکحل کی مقدار بہت زیادہ کم ہو تو ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر یہ کسی چیز کو لگ جائے تو اس کو پاک کرنا ضروری نہیں ہے ؛ ہاں! اگر یہ کھانے پینے  کی اشیا میں سرایت کر جائے تو ان کو نجس کر دے گا لیکن ان کے علاوہ دوسری چیزوں کو نجس نہیں کرے گا ۔




  • مربوطہ استفتائات