استفتائات

میں یوکرائن کی ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور میری کلاسیں نماز کے اوقات میں منعقد ہوتی ہیں جبکہ یونیورسٹی حکام مذہبی تفریق کے بہانے مجھے ان اوقات میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتے ! اس صورت میں کیا ہمارا مقررہ وقت میں نماز ادا نہ کرنا اور کلاسیں ختم ہونے کے بعد اس کی قضا کرنا حرام ہے ؟

یقینا نماز کو اس کے مقرّرہ وقت میں ادا کرنا واجب ہے اور جان بوجھ کر نماز کا وقت نکلنے تک تاخیر کرنا حرام ہے ۔ لہذا مجبوری اور سختی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آپ نماز ادا کر سکتے ہیں یعنی  نماز کو مختصر انداز سے اس کے مقدمات و مستحبات کے بغیر یا لوگوں کی نظروں سے اوجھل کسی خلوت کی جگہ پر ادا کریں۔




  • مربوطہ استفتائات