استفتائات

کیا سفر میں مسافر کے حکم یعنی قصر سے استثنا کا ضابطہ، سفر کی کثرت ہے یا وہ شخص جس کا پیشہ سفر ہو ؟

جس کا پیشہ سفر ہو اس کے لیے قصر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے اور سفرکا پیشہ رکھنے والے افراد سے مراد ایسی ملازمت یا صنعت و حرفت رکھنے والے لوگ ہیں کہ اگر ان سے ان کے کام کے بارے میں سوال کیا جائے تو وہ اس ملازمت یا صنعت و حرفت کا نام لے کر جواب دیں۔ اور سفر کا پیشہ رکھنے کے عنوان کا اطلاق دو گروہوں پر ہوتا ہے: الف : وہ اشخاص کہ جن کا کام براہ راست سفر سے مربوط ہو جیسے ڈرائیور ، ملاح ، پائلٹ اور ائیر ہوسٹس وغیرہ ب : وہ اشخاص کہ جن کا پیشہ سفر کرنا نہیں ہے لیکن اپنے کام پر جانے کے لیے وہ سفر کرنے پر مجبور ہیں مثلا وہ استاد جو ہر روز تدریس کے لیے شرعی مسافت طے کرتا ہے اور پھر اپنے شہر واپس آ جاتا ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات