استفتائات

"حد ترخص"، کہ جہاں سے مسافر پر قصر نماز لازم ہو جاتی ہے؛ کی مقدار کتنی ہے ؟

جواب : اگر مسافر شہر کے آخری گھروں اور ان کے اطراف میں رہائش پذیر افراد کی نگاہوں سے اوجھل ہو جائے یا وہ خود انہیں مزید نہ دیکھ پائے، تو اس کیلئے حد ترخص ثابت ہو جاتی ہے؛ خواہ شہر کے گھر اور عمارتیں اس کی نظروں سے اوجھل ہو جائیں یا نہ ہوں ۔ یہ معیار دائمی ہے اور زیادہ یا کم نہیں ہوتا اور اس کا شہروں میں تعمیرات کے حجم سے تعلق نہیں ہے لیکن اگر حدّ ترخّص کو شہر کی عمارتوں کے نظروں سے اوجھل ہو جانے کے ساتھ مربوط قرار دیا جائے تو مختلف شہروں کی حد ترخص بھی مختلف ہو جائے گی کیونکہ ہر دوسرے شہر میں عمارتوں کا طرز تعمیر مختلف ہوتا ہے۔(یعنی کسی شہر میں عمارتیں بلند ہوتی ہیں اور کسی میں چھوٹی)  




  • مربوطہ استفتائات