استفتائات

اگر شرعی فاصلہ کی رعایت کیے بغیر جمعہ کی دو نمازیں ایک ساتھ قائم ہوں تو ان کا حکم کیا ہو گا؟ کیا دونوں باطل ہوں گی اور ان کی جگہ نمازِ ظہر پڑھی جائے گی؟

یہاں چند صورتیں ہیں : الف ) اگر دونوں نمازیں تکبیرۃ الاحرام کے ساتھ بیک وقت شروع کی جائیں تو دونوں باطل ہوں گی ۔ ب) اگر ایک کو دوسری پر سبقت حاصل ہو خواہ وہ تکبیرۃ الاحرام کی حدت تک ہی کیوں نہ ہو تو جس نماز کو سبقت حاصل ہو گی صحیح ہو گی اور دوسری باطل ہو گی۔ ج) اگر ان میں سے ایک نماز کسی بھی وجہ سے باطل ہوجائے تو دوسری نماز صحیح ہو گی  ۔ اسی طرح اگر شک ہو جائے کہ جمعہ کی دو نمازیں بیک وقت شروع کی گئی تھیں یا نہیں تو احتیاط کی بنا پر نماز ظہر کو دوبارہ پڑھا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ نماز جمعہ کی شرائط میں سے ایک  شرط  نماز جمعہ کے لیے حاکم شرعی کی طرف سے اجازت کا ہونا ہے پس حاکم شرعی جمعہ کی جس نماز کی اجازت دے اس کو بجا لایا جائے اور احتیاط کی بنا پر سبقت کا خیال رکھا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات