استفتائات

اگر نماز کے دوران بچہ سجدہ گاہ کو اٹھا لے اور ہماری پہنچ سے دور ہو جائے تو کیا اس صورت میں نماز توڑنا جائز ہے یا سجدہ گاہ کے بغیر نماز کو جاری رکھا جائے ؟

اگر آس پاس کوئی ایسی چیز مل جائے جس پر سجدہ صحیح ہو تو اس پر سجدہ کرے اور نماز توڑنا جائز نہیں ہے۔ بصورت دیگر اگر نماز کا وقت باقی ہو خواہ ایک رکعت جتنا ہی کیوں نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز کو توڑ کر دوبارہ اس چیز کے ساتھ پڑھے، جس پر سجدہ صحیح ہے۔ لیکن اگر وقت کافی نہ ہو تو اپنے لباس کے کسی حصے پر سجدہ کر سکتا ہے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو جائز ہے کہ کسی بھی قابل سجدہ چیز پر سجدہ کرے ۔




  • مربوطہ استفتائات