استفتائات

کیا مرد آذان صبح سے اتنا پہلے کہ جب غسل کیلئے وقت نہ ہو؛ اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرسکتا ہے؟

شوہر کو اجازت نہیں ہے کہ رات کے آخری لمحات میں کہ جب آذان صبح سے قبل، غسل کرنے کا وقت باقی نہ ہو، اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرے ۔ اب اگر وہ ان آخری لمحات میں نزدیکی کر لے؛ خواہ جان بوجھ کر کرے یاغلطی سے، تو ضروری ہے کہ دونوں غسل کے بدلے تیمم کریں اور ان کا روزہ صحیح ہو گا لیکن اگر انہوں نے کوتاہی کی اور آذان صبح تک تیمم نہیں کیا تو ان کا روزہ باطل ہوگا اور ضروری ہے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک کریں (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کریں) اور ماہ رمضان کے بعد اس دن کی قضا اور کفارہ ادا کریں ۔




  • مربوطہ استفتائات