استفتائات

جو شخص جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہتا ہے کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہنا ماہ رمضان کے روزے کو باطل کر دیتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ادا کرے  ۔ اسی طرح جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہنا رمضان کے قضا روزے اور کفارے اور بدل (حج کے دوران قربانی کے بدلے روزہ رکھنا) کے روزوں کو بھی باطل کر دیتا ہے لیکن مستحب روزے کے بطلان کا باعث نہیں بنتا اگرچہ کہ یہ روزہ عہد ، نذر اور قسم کی وجہ سے واجب ہی کیوں نہ ہو جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات