استفتائات

کیا معتکف اعتکاف چھوڑ کر مسجد سے خارج ہو سکتا ہے ؟

اعتکاف ایک مستحب عبادت ہے جو کبھی نذر وغیرہ  کی وجہ سے واجب ہو جاتی ہے پس معتکف اعتکاف کوچھوڑ کر مسجد سے خارج ہو سکتا ہے لیکن بعض حالات میں اس کی اجازت نہیں ہے : اول : اگر اعتکاف نذر وغیرہ کی وجہ سے بعض معینہ ایام میں اس پر واجب ہو جائے تو ضروری ہے کہ اپنے اعتکاف کو مکمل کرے لیکن اگر نذر کرتے ہوئے اس نے کوئی خاص دن معین نہیں کیا تھا تو اس صورت میں اعتکاف کو چھوڑ کر دوسرے دنوں میں اس کو انجام دے سکتا ہے ۔ دوم : اگر اعتکاف کے دو دن گزر چکے ہوں تو اس حالت میں بھی اعتکاف کو مکمل کرے  خواہ اس نے مستحب کی نیت سے اس کا آغاز کیا  ہو  لیکن اگر اعتکاف کی نیت کرتے ہوئے اپنے اور خدا کے درمیان یہ شرط کرے کہ جب بھی چاہے  یا  خاص شرائط میں اعتکاف کو باطل کر دے گا تو اس صورت میں وہ اعتکاف  چھوڑ سکتا ہے اگرچہ کہ اعتکاف کا تیسرا دن ہی کیوں نہ ہو ۔




  • مربوطہ استفتائات