استفتائات

سعودی حکومت کی جانب سے کوہِ عرفات کی حدود معین کی گئی ہیں کیا حاجی پر ان حدود کی باپندی کرنا لازمی ہے ؟

حاجی کے لیے مقامی حکومت کی جانب سے مقام عرفات کی شناسائی کے لیے معین کردہ نشانیوں اور علامتوں کی پابندی کرنا واجب ہے ؛ لیکن اگر اجتہاد یا تقلید کے ذریعے اس کو ان علامتوں کے غلط ہونے کا علم ہوجائے تو اس صوت میں ان علامتوں پر توجہ دینا جائز نہیں ہے ۔ میدان عرفات کی حدود عرنہ ، ثوبہ اور نمرہ کے میدان سے ذی المجاز تک اور مازین کے آخر موقف (وقوف کی جگہ) تک ہے ۔ اور ان کا درمیانی فاصلہ وہ جگہ شمار ہوگی جہاں حاجی کو وقوف کرنا ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات