استفتائات

اگر کوئی شخص لوگوں کے رش یا درد وغیرہ کی وجہ سے طواف کو قطع کرنے پر مجبور ہو جائے تو کیا ضروری ہے کہ طواف کو از سر نو شروع کرے؟

اگر وہ چوتھے چکر سے قبل رش ، گھٹن ، بیماری یا کسی بھی وجہ سے طواف کو قطع کر دے تو اس کا طواف باطل ہو جائے گا اور ضروری ہے کہ دوبارہ شروع سے طواف کا آغاز کرے لیکن اگر وہ چوتھے چکر کے بعد طواف کو قطع کرتا ہے تو اس کے لیے جائز ہے کہ اسی جگہ سے دوبارہ طواف کا آغاز کرے ۔ البتہ طواف کرنے والا طواف کے دوران آرام کی غرض سے بیٹھ سکتا ہے بشرطیکہ موالات ساقط نہ ہو ، لیکن اگر وہ اس حد تک آرام کرتا ہے کہ موالات کی شرط باقی نہیں رہتی تو ضروری ہے کہ دوبارہ شروع سے طواف کا آغاز کرے ، مگر یہ کہ اس کا اس حد تک آرام کرنا چوتھے چکر کو پورا کرنے کے بعد ہو اس صورت میں وہ اسی جگہ سے دوبارہ طواف کا آغاز کرے گا ۔




  • مربوطہ استفتائات