استفتائات

سفر حج کے لیے معمولا پہلے ناموں کا اندراج کیا جاتا ہے اور کاروان کے متولی کو پیشگی رقم دینے کے بعد اپنی باری کا انتظار کیا جاتا ہے ممکن ہے اس دوران کئی سال گزر جائیں تو کیا ادا کی گئی رقم اور اس پر حاصل ہونے والی منفعت پر خمس واجب ہوگا؟

ادارہ حج یا کاروانوں کو ادا کی جانے والی پیشگی رقم پر خمس واجب نہیں ہوتا خواہ کئی سال گزر جائیں ؛ کیونکہ یہ ان اخراجات میں سے ہے جس پر خمس کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہی حکم اس سے حاصل ہونے والی منفعت کا بھی ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات