استفتائات

جو شخص کسی شوہردار عورت کے ساتھ  زنا کرتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ شوہردار عورت کے ساتھ زنا کی وجہ سے وہ عورت ہمیشہ کے لیے اس پر حرام ہو جاتی ہے، تو اس صورت میں کیا عورت اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اس مرد سے نکاح کر سکتی ہے ؟

احتیاط واجب کی بنا پر اگر کوئی شخص کسی  شوہردار عورت کے ساتھ زنا کرے تو وہ عورت اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائے گی، بشرطیکہ دونوں حکم اور موضوع سے واقف ہوں ؛ یعنی یہ جانتے ہوں کہ دونوں زنا کا ارتکاب کر رہے ہیں اور شوہردار عورت کے ساتھ زنا کا حکم کیا ہے ۔ اگر یہ شرائط موجود ہوں تو احتیاط واجب کی بنا پر مرد اور عورت ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے پر حرام ہو جائیں گے ۔ اسی طرح مذکورہ مسئلہ میں کسی ایسے مجتہد کی جانب رجوع کیا جاسکتا ہے جو اس قسم کے نکاح کو جائز قرار دیتا ہو ۔ لیکن اگر دونوں کو حکم یا موضوع معلوم نہیں تھا تو دونوں ایک دوسرے پر ہمشیہ کے لیے حرام نہیں ہوں گے ۔




  • مربوطہ استفتائات