استفتائات

جو شخص پہلے ہندو تھا لیکن اب اس نے چھپ کر اسلام قبول کر لیا ہے اور مکتب اہل بیت (ع) میں داخل ہو چکا ہے کیا اپنی ماں کے اصرار پر ایک ہندو لڑکی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے تاکہ ایک اسلامی ملک کی جانب ہجرت کے بعد اس کو اسلام میں داخل کر سکے؟

اگر وہ اپنے اسلام کو ظاہر کرسکتا ہے اور لڑکی کو بتا سکتا ہے جبکہ لڑکی بھی اسلام قبول کر لیتی ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔ بصورت دیگر اس مسئلے میں متعدد اشکالات ہیں من جملہ غیر کتابی کافر کے ساتھ شادی کا جائز نہ ہونا ، اس کے ساتھ خلوت اور اس کے احساسات کے ساتھ کھیلنا وغیرہ ۔




  • مربوطہ استفتائات