خبریں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کی عراق کے ادارہ نظارت و تفتیش کے صدر سے ملاقات

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے بدھ ۲۵ فروری کی شام کو عراق کے ادارہ نظارت و تفتیش کے صدر کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران ادارے کے صدر کی جانب سے معظم لہ کو عراق کے موجودہ حالات اور مذکورہ ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔ جس کے بعد معظم لہ نے حکومتی اداروں میں انتظامی بدعنوانیوں کے مقابلے پر زور دیا ہے۔
معظم لہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس ادارے کے لیے ہر چیز پر نظارت کرنا ممکن نہیں ہے پس اس حوالے سے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کیا جانا چاہیے ، واضح کیا : اگر ہم بدعنوانی کے ایک کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد فوری ایکشن لیں اور لوگ اس قسم کے ایکشن اور سزاؤں سے مطلع ہو جائیں تو پھر ایک مدافعاتی نظام تشکیل پائے گا کیونکہ اصلی ہدف ایک شخص کو سزا دینا نہیں ہے بلکہ اصلی اور بنیادی ہدف ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جس کے بعد معاشرے کے دیگر افراد بھی جان لیں کہ غلط راستے کا انجام کیا ہوتا ہے۔

  • خصوصی ویڈیوز