استفتائات

سوال : مغربی ممالک میں پائی جانے والی اس حیوانی جیلاٹین کا حکم کیا ہے جسے بہت ساری دواؤں اور کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے ؟

اگر جیلاٹین سبزیوں اور جڑی بوٹیوں سے یا ایسے حیوان سے لی گئی ہو جسے شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے ، پاک ہے اور اس کا استعمال جائز ہے ؛ لیکن اگر نجس حیوان سے لی گئی ہو تو اس کا استعمال حرام ہے۔ چونکہ ابھی تک اسکے استحالے کا علم نہیں ہوا ؛ اسی طرح اگر تذکیہ شدہ حیوان کے اجز پر مشتمل نہ ہو تو اس کا کھانا بھی جائز نہیں ہے ۔ لیکن اگر شک ہو کہ آیا سبزیوں سے لی گئی ہے یا حیوان سے اسی طرح اگر شک ہو کہ آیا حلال حیوان سے لی گئی ہے یا نجس حیوان سے تو اس صورت میں وہ پاک ہوگی اور مکلف اس کو استعمال کرسکتا ہے اور اس پر تحقیق کرنا واجب نہیں ہے مگر یہ کہ جانتا ہو کہ اس کو نجس حیوان سے لیا گیا ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات