خبریں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے عالمی ولایت سٹلائٹ چینل کو خراج تحسین

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے معظم لہ کی حمایت میں عالمی ولایت سٹلائٹ چینل کے وضاحتی اقدام کو سراہا جاتا ہے جس کے ذریعے انہوں نے وہابی فرقے کی جانب سے معظم لہ کے خلاف جاری مہم اور بعض بیانات کے بارے میں اٹھائے گئے شبہات اور غلط فہمیوں کا بھرپور جواب دیا ہے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی ولایت سٹلائٹ چینل نے ایک ویڈیو فلم نشر کی ہے جس میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح بعض چینل اورمفاد پرست ٹولہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور معظم لہ کے بیانات کی جابجائی کے ذریعے آپ کے علمی چہرے کو مخدوش کرنے اور مسلمانوں کو آپ کے قیمتی ، بے نظیر اور جمود شکن بیانات سے محروم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ لیکن خدا کے فضل و کرم اور ولایت چینل کی ٹیم کی کوششوں سے یہ سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور دشمن کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
لہذا ہم اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس حمایتی اور وضاحتی اقدام پر اس عظیم چینل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

  • خصوصی ویڈیوز