خبریں

ایک اہم اعلان :

ہم مرجع عالی قدر آیت اللہ سید کمال حیدری دام ظلّہ کے دروس میں دلچسپی رکھنے والے عزیز بھائیوں کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرنا چاہتے ہیں کہ استاد معظم نے (وحدۃ المفہوم و تعدد المصداق) کے حوالے سے جو جدید نظریہ پیش کیا ہے اس کا حوزوی اور علمی محافل کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر استقبال کیا گیا ہے اور مختلف لوگوں نے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔
معظم لہٰ کی جانب سے اس نظریے کے بارے میں توضیح اور سوالوں کے جواب کے لیے ۲ جنوری ۲۰۱۷ بروز پیر کو (صلاحیۃ القرآن لكل زمان ومكان رھن نظریۃ وحدۃ المفہوم وتعدد المصداق)  کے عنوان سے معظم لہٰ کا ایک لیکچر نشر کیا جائے گا ۔

  • خصوصی ویڈیوز