مقالات و آراء

  • پیغمبر اکرم (ص) کے فرائض اور ذمہ داریاں

  • جب ہم تاریخِ اسلام اور "پیغمبراکرم(ص) اور آئمہ(علیھم السّلام) کے کردار ” کی طرف مراجعہ کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ پیغمبر گرامی اسلام (ص) کی چند اہم ذمہ داریاں تھیں :

    پہلی ذمہ داری : وحی کو دریافت کرنا

    پہلی ذمہ داری جو آپ(ص) سے مخصوص ہے، وہ خدا وند متعال سے وحی دریافت کرنا ہے ۔ وحی، نبوت اور رسالت کا باب بند ہونے کی وجہ یہی ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) خاتم الانبیا ء و المرسلین تھے ۔ یہ ایسی ذمہ داری تھی جسے صرف پیغمبر (ص) انجام دیتے تھے اور آپ (ص) کی رحلت کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ۔

    دوسری ذمہ داری : وحی الہٰی کی وضاحت اور تشریح

    دوسرے کئی فرائض بھی تھے جنہیں پیغمبر اسلام(ص) انجام دیتے تھے ان میں سے ایک دین کو بیان کرنا اور اس کی تفسیر کرنا ہے، جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے : «وَ أَنْزَلْنا إِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ ما نُزِّلَ إِلَیْهِم‏» (اور ہم نے آپ کی طرف ذکر نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ (پیغام اور احکام) خوب واضح کر دیں جو ان کی طرف اتارے گئے ہیں) نحل/۴۴ ۔
    اس بنا پر رسول اکرم(ص) کی ذمہ داری فقط وحی کو بیان کرنا نہیں ہے بلکہ وحی کی توضیح و تفسیر بھی ہے ۔

    تیسری ذمہ داری : معاشرے میں دین کا نفاذ

    پیغمبر اکرم (ص) کی دیگر ذمہ داریوں میں سے ایک لوگوں کی زندگی میں دین کو نافذ کرنا تھا ایسا امر جو امامت اور سیاسی قیادت کے ساتھ مربوط ہے ؛ اس معنی میں کہ پیغمبر نے صرف وحی کے بیان اور دین کی تفسیر پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ مدینہ کے اندر دین کی بنیاد پر ایک حکومت کی تشکیل کے لیے بھی کوشش کی اگرچہ یہ چیز مکہ میں تو عملی نہ ہو سکی لیکن مدینہ منورہ میں ہو گئی۔ یہاں اس بات پر توجہ کی ضرورت ہے کہ جب ہم کہتے ہیں حکومت ، تو اس سے ہماری مراد اس کے تمام پہلو ہیں جن میں جنگوں کے انتظام سے لے کر معاشرے کے امور کو چلانے اور لوگوں کے درمیان قضاوت تک سب کچھ شامل ہے ۔
    یہ وہ پہلو ہیں کہ زمانے کی مناسبت سے ہر حکومت ان کی محتاج ہے اور پیغمبر اکرم (ص) بھی ان تمام امور کو انجام دیتے تھے ۔
    پس پیغمبر اکرم (ص) کی پہلی ذمہ داری دین کو بیان کرنا ہے ، دوسری ذمہ داری دین کی وضاحت و تشریح ہے اور تیسری ذمہ داری لوگوں کی زندگی اور معاشرے میں دین کو نافذ کرنا ہے ۔
    کتاب «مرجعیت و چشم انداز پیش رو از دیدگاہ آیت اللہ حیدری» (ص ۵۲ و ۵۳) سے اقتباس

    • تاریخ : 2017/01/25
    • صارفین کی تعداد : 1575

  • خصوصی ویڈیوز