خبریں

ایران کے اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے بیان

آیت اللہ سید کمال حیدری (دامت براکاتہ) نے ۱۹۷۹ء میں اللہ کی مدد اور بانیِ انقلاب حضرت امام روح اللہ خمینی (رہ) کی قیادت میں ایرانی عوام کی عظیم الشان قربانیوں کی بدولت رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں معظم لہ نے عالمی استکبار کے مقابلے میں ایرانی عوام کی مزاحمت اور انقلاب کے اس پربرکت سفر میں پیش آنے والے حساس اور مشکل ترین مراحل میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای(دام ظلہ) کی حکیمانہ ہدایات کی پیروی کرنے پر ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ حضرت آیت اللہ حیدری(دام ظلہ) نے اسلامی انقلاب کے راستے کو مشکل اور پر خطر لیکن حق اور عزت کا راستہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طولِ تاریخ میں انبیاء اور صالحین نے ہمیشہ اس راہ پر چل کر عزت اور سعادت حاصل کی ہے اور انہوں نے اپنے خون اور قربانیوں کے ذریعے آئندہ کی تاریخ رقم کی ہے ۔
معظم لہ نے ایران کی علمی اور اقتصادی ترقی اور کامیابیوں (جو گزشتہ سالوں میں انقلاب کے سخت دشمنوں کے خلاف جدوجہد کے دوران ایرانی عوام کو نصیب ہوئی ہیں) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور اس کی ہوشیار قیادت نے تمام مسلم اقوام اور مجاہدین کو دشمنانِ اسلام اور مستکبرین کے مقابلے میں ثابت قدمی اور استقامت کا درس دیا ہے ۔

بیان کا متن :

  • خصوصی ویڈیوز