خبریں

ولادت باسعادت اباصالح امام صاحب الزمان (عج) مبارک ہو

اے باغ عسکری کے مقدس ترین پھول
اے کعبۂ فروع نظر ، قبلۂ اصول!
آ، ہم سے کر خراج دل وجاں کبھی وصول
تیرے بغیر ہم کو قیامت نہیں قبول
دنیا نہ مال وزر نہ وزارت کےواسطے
ہم جی رہے ہیں تیری زیارت کے واسطے
مولا تیرے حجاب معانی کی خیر ہو
تیرے کرم کی، تیری کہانی کی خیر ہو
تیرے خرام تیری روانی کی خیر ہو
نرجس کا لال تیری جوانی کی خیر ہو
روح و جان جہاں، منجی عالم آخرالزماں، صاحب عصر رواں، حجت دوراں حضرت امام زمانہ (عج)  کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام اہل ایمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • خصوصی ویڈیوز