مقالات و آراء

  • اہل سنت کی حدیثی میراث میں شیعہ راویوں کا کردار

  • اہلسنّت کے بزرگ اور معروف علما کہتے ہيں اگر اہلسنّت کی روايات سے شيعہ نام اور راوی نکال دئيے جائيں تو ہمارے پاس ايک بھی صحيح حديث باقی نہيں رہے گی ۔يہ ايک قانون ہے کم از کم اہلسنّت کی روايات کا اصل ستون نہيں رہے گا۔ غور کريں شايد کوئی يہ سوال کرے يعنی وہ روايات جو اہلسنّت کی مسانيد ، سنن اور صحاح ميں ہيں ان ميں سے اکثر يا بيشتر شيعوں سے نقل ہوئی ہيں؟ جی ہاں ! جی ہاں! جی ہاں! اس ليے کہ اہلسنّت کے بزرگوں نے واشگاف الفاظ ميں کہا ہے کہ تابعين کی اکثريت شيعہ تھی اور آپ کو معلوم ہے کہ جو لوگ صحابہ پيغمبر (ص) سے، تبعِ تابعين کے ليے روايات نقل کرتے تھے وہ تابعين ميں سے تھے۔ اس سلسلہِ تابعين کی اکثريت شيعہ تھی يہ ايک اصل ہے جسے فراموش نہ کيا جائے اگر خدا نے چاہا تو اس ہفتے کے اختتام پر ہم اس پر بحث کريں گے کچھ لوگ کہتے ہيں کہ سيد يہ علمی بحثيں کيوں چھيڑتے ہيں؟ ميرے عزيزو! ميں چاہتا ہوں کہ تمام مسلمان جان ليں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ جو مسائل اہلسنّت اور اہل تشيّع کے درميان آج پيدا ہو گئے ہيں اس زمانے ميں نہيں تھے ۔
    ہاں!ان کے عقائد ميں اختلاف تھا رہی بات ان فتنوں کی تو يہ بنواميہ کی پيداوار ہيں يہ وہابيت ، اموی مکتب اور ابن تيميہ کی بھڑکائی ہوئی آتشِ فتنہ ہے۔ ان فتنوں نے البانی، شعيب ارنيوط اور سلفيوں کے طرز تفکّر سے جنم ليا ہے سارے سلفی ايسے نہيں ہيں ميں نہيں سمجھتا کہ تمام سلفی ان باتوں سے متّفق ہوں گے جو ہم سيٹلائيٹ چينلوں سے سنتے ہيں کيونکہ علامہ آلوسی بھی سلفی تھے ليکن وہ ايسی باتيں نہيں کرتے تھے۔ اس بنا پر ميرے عزيزو اس اہم نکتے پر توجہ کريں کہ تابعين ميں سے شيعہ اور آئمہ اہلبيت (ع) کی امامت کے معتقد راويوں کا اہلسنّت کی حديثی ميراث ميں کيا کردار ہے؟ ميرے نزديک يہ موضوع علمی ارتباط کے ہزار دروازے کھلنے کا موجب ہے۔ ميں تقريب اور وحدت کی بحث ميں نہيں پڑتا بد قسمتی سے يہ مفاہيم اپنے ہدف پر دلالت نہيں کرتے کيونکہ بعض اوقات ان ميں سياسی پہلو شامل ہو جاتا ہے اور ميں سياسی پہلوؤں کے بارے ميں گفتگو نہيں کر رہا بلکہ علمی پہلوؤں کے بارے ميں گفتگو کر رہا ہوں۔
    يہ تعلق قائم کرنے کا ايک بہترين راستہ اور يہ رابطہ و انسجام امّت مسلمہ کے ان دو اصلی مذاہب کے درميان يعنی شيعہ اور اہلسنّت کے درميان ارتباط کی ايک بہترين راہ اہلسنّت کی حديثی ميراث کی طرف مراجعہ کرنا ہے۔ اور یہ کہ شيعہ ميراث ميں اہلسنّت روايوں سے نقل شدہ روايات کون سی ہيں اور شيعہ ميراث ميں اہلسنّت روايوں سے نقل شدہ روايات کون سی ہيں، يہ علمی تبادلہ اور اعتماد انشاء اللہ اگلے ہفتے اس موضوع کا جائزہ ليں گے۔ کہ ہمارے علمائے جرح و تعديل اور علمائے رجال ان افراد کے بارے ميں کيا کہتے ہيں جو مکتبِ اہل بيت(ع) کے پيروکار نہيں ہيں کيا وہ ان کی حديث کو قبول کرتے ہيں يا نہيں؟ اس موضوع کا تفصيل کے ساتھ جائزہ ليں گے علمائے متقدمين سے لے کر متاخرين تک اسی طرح اہل سنّت کے علمائے جرح و تعديل شيعہ راوی کے بارے ميں کيا کہتے ہيں کيا ان کی حديث کو قبول کرتے ہيں يا نہيں ؟ کيا مذہبی وابستگی جرح و تعديل ميں مؤثر ہے يا نہيں؟ عزيزان من!اس بنا پر يہ ايک اہم موضوع ہے ۔

    • تاریخ : 2017/05/16
    • صارفین کی تعداد : 1085

  • خصوصی ویڈیوز