مقالات و آراء

  • تزکیہ نفس کی اہمیت

  • 💥پہلا حصہ

    👈پہلا مطلب: اخلاق کی اہمیت اور اس کے بارے میں بحث کی ضرورت

    علم اخلاق اور تہذیب نفس کی اہمیت سے آشنائی ، انسانِ سالک میں علم اخلاق کی تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بڑھاتی ہے؛ انسانِ سالک جتنا اس اہمیت کو بہتر درک کرے گا اسی قدر سیر وسلوک میں کامیاب ہوگا ؛ چنانچہ مجموعی اسلامی تعلیمات میں علم اخلاق کا خصوصی مقام، انسان کے اندر سیرو وسلوک کے عزم کو پختہ کرتا ہے ۔

    👈دوسرا مطلب : قرآن کریم میں اخلاق کی اہمیت

    قرآن کریم نے بہت ساری آیات مبارکہ میں اس اہم اور بنیادی مسئلے (مکارم الاخلاق) کو بہت اہمیت دی ہے اور اس سے بے اعتنائی کی قباحتوں کا ذکر کیا ہے، اس طرح کہ  قرآن کریم میں اس اہم مسئلے کے بارے میں (خواہ صراحۃً یا کنایۃً اور خواہ بصورت امر یا نہی)  مذکور مجموعی آیات قرآن کریم کے ایک چوتھائی پر مشتمل ہیں۔

    اسی حوالے سے، قرآن کریم میں سرور انبیاء و مرسلین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی تعریف وتمجید کی اہمیت واضح ہوتی ہے ، وہ یوں کہ ہم دیکھتے ہیں کہ خداوند متعال نے قرآن میں پیغمبر اکرم (ص) کی متعدد صفات کے ساتھ ثنا کی ہے ، مثال کے طور پر قرآن نے سورہ قلم کی آیت نمبر چار میں فرمایا ہے: «وَ اِنَّکَ لَعَلَی‌ خُلُقٍ عَظیمٍ» (اور بے شک آپ اخلاق کے عظیم مرتبے پر فائز ہیں۔

    👈تیسرا مطلب: روایات میں اخلاق کی اہمیت

    پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت عصمت و طہارت(ع) کی زبان مبارک سے ایسی متعدد روایات نقل ہوئی ہیں جن میں اخلاق حسنہ اور حمیدہ سے آراستہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    مثال کے طور پر، پیغمبر اعظم(ص) سے منقول چند روایات اس امر پر دلالت کرتی ہیں کہ بعثت کا ہدف اخلاق کے مدارج کی تکمیل ہے؛

    ان میں سے ایک روایت مشہور حدیث نبوی «إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْأَخْلَاقِ» ؛( مکارم الاخلاق ، ص۸)

    میں تو اسی لیے بھیجا گیا ہوں کہ مکارم اخلاق (اخلاقِ عالیہ) کی تکمیل کردوں۔

    اور امام علی (ع) سے منقول ایک روایت میں ہے: «عَلَیْکُمْ بِمَکَارِمِ الْأَخْلَاقِ فَإِنَّھا رِفْعَۃٌ وَ إِیَّاکُمْ وَ الْأَخْلَاقَ الدَّنِیَّۃ فَإِنَّھا تَضَعُ الشَّرِیفَ وَ تَھدِمُ الْمَجْدَ»؛ (تحف العقول، ص ۲۱۵).

    مکارم اخلاق(اعلٰی اخلاق) کی پابندی کرو کیونکہ یہ مایہ سربلندی ہے اور پست اخلاق سے دور رہو کیونکہ یہ شریف انسانوں کو پست اور بزرگی کو ختم کر دیتا ہے۔

    (آیت اللہ سید کمال حیدری، مقدمہ فی علم الأخلاق، ص ۵ – ۲۸)

    • تاریخ : 2017/06/12
    • صارفین کی تعداد : 2195

  • خصوصی ویڈیوز