خبریں

ذو الحجہ سنہ 1439 ہجری کے چاند کا اعلان

اللہ تعالیٰ کا اپنے نیک بندوں پر یہ فضل و کرم ہے کہ اس نے ایسے موسم بنائے ہیں جن میں بندے نیک اعمال بکثرت بجا لاتے ہیں اور ان میں سے ایک موسم ذی الحج الحرام کا ہے۔

دقیق فلکی اطلاعات کے مطابق ذو الحجہ الحرام ۱۴۳۹ ہجری کا چاند اتوار کی شام بمطابق ۱۲ اگست ۲۰۱۸ء کو چشم غیر مسلح (خالی آنکھ) سے تمام اسلامی ممالک میں نظر آنے کا امکان ہے۔ اس لیے آیت اللہ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے نزدیک ۱۳ اگست ۲۰۱۸ء بروز اتوار کو سنہ ۱۴۳۹ ہجری کے ذو الحجہ کی پہلی تاریخ ہے۔

اسی طرح ہم اس فضیلت کے حامل مہینے کی آمد اور اس کی بابرکت عیدوں (عید الاضحیٰ اور عید غدیر) کی مناسبت سے تمام اہل اسلام کی خدمت میں پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان گھڑیوں اور ایام کو درک کرنے کی توفیق دے کر سب پر مہربانی فرمائے اور ہمیں بیت الحرام کے حجاج میں سے شمار کرے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔

  • خصوصی ویڈیوز