خبریں

کتاب «مناھج تفسیر القرآن» کا تعارف

یہ امر بدیہی ہے کہ ’’تفسیری مناہج‘‘ کی شناخت اور اس کے قواعد و ضوابط کی تدوین تفسیر کی دنیا میں ایک معرفتی ضرورت ہے چونکہ تفسیر صرف لغت پر اکتفا کرتے ہوئے لغوی معانی کے بیان یا روایات سے استفادہ کرتے ہوئے مصداق کی تعیین تک محدود نہیں ہے۔ تفسیری عمل کا اصل دائرہ کار آیات کے مفہوم کی بحث کو شامل ہے۔ ان امور کے باعث علما نے تفسیر کے مناہج پر بحث کی ہے۔
تفسیری مناہج کے قواعد و ضوابط کی تدوین دیگر علوم کی نسبت بہت بعد میں انجام پائی، اس لیے تفسیری کام کا آغاز قابل اعتماد مناہج کی تشریح کے بغیر ہی شروع ہو گیا۔ تفسیر کے دوران درپیش ضرورت کے تحت تفسیر کے مناہج اور اس کے قواعد و ضوابط کی تشریح و توضیح کی احتیاج پیدا ہوئی۔
زیرنظر کتاب میں تفسیری مناہج اور اس کے معرفتی مبانی پر علمی انداز سے بحث کی گئی ہے۔ اسی طرح یہ کتاب علم تفسیر کے مطالعات میں دلچسپی رکھنے والے حوزوی اور اکیڈمک طلبہ کی علمی پیاس کو بجھانے کیلئے کافی ہے۔

  • خصوصی ویڈیوز