خبریں

کتاب ’’آیۃ الکرسی تفسیراً وتاویلاً ‘‘ کا تعارف

تالیف حاضر کتاب ’’منطق فہم قرآن‘‘ سے ماخوذ مباحث کا مجموعہ ہے۔ اس کی تالیف کا ہدف کتاب منطق فہم قرآن کا اس کے نظریاتی اور تطبیقی ابعاد میں مطالعہ ہے۔ اس کاوش میں کتاب کے تطبیقی پہلو پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ’’منطق فہم قرآن‘‘ میں پیش کردہ قواعد وضوابط کو آیت الکرسی کی شرح و تفسیر میں جلوہ گر کیا گیا ہے۔

اسی طرح یہ تالیف آیت اللہ کمال حیدری کی جانب سے آیت الکرسی کی تفسیر و تاویل کے بارے میں پیش کردہ مختلف تطبیقات کے کشف وضبط میں ہے اور یہ تطبیقات آپ کے تفسیری اور تاویلی نظریات پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کتاب تفسیر و تاویل کے ایک اہم عملی پہلو کا تفصیلی احاطہ کرے گی کہ جو تینوں تفسیری و تاویلی اسالیب (مفرداتی، جملی اور موضوعی) کا مجموعہ ہے تاکہ اس کے ذریعے حتمی نتائج تک پہنچا جا سکے۔

اس کتاب کے چار حصے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

القسم الأوّل: التفسير المفرداتي لآية الكرسي

القسم الثاني: التفسير التجزيئي لآية الكرسي

القسم الثالث: التفسير الموضوعي لآية الكرسي

القسم الرابع: التفسير المفرداتي والنصّي (الجملي والمجموعي) لآية الكرسي

  • خصوصی ویڈیوز