خبریں

القطع

مخفی نہ رہے کہ علم اصول کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ ’’قطع‘‘ اور اس کی ’’حجیت‘‘ ہے۔ بحث قطع کی بازگشت درحقیقت نظریہ معرفت اور فلسفہ علم کی طرف ہے۔ واضح ہے کہ تمام علوم کی معرفتی اساس اسی مسئلہ پر قائم ہے۔

زیرنظر کتاب حجیت قطع کے بارے میں ہے۔ اس میں یہ بحث بھی شامل ہے کہ آیا قطع کی حجیت اصولی مسئلہ ہے؟ اور کیا قطع حجت ہے؟ نیز یہ کتاب تجری، اقسام قطع، دلیل عقلی کی حجیت اور علم اجمالی کے احکام وحدود جیسی مباحث کو بھی شامل ہے۔

کتاب ھذا میں مباحث کی تقسیم کچھ اس طرح ہے:

1. موقع مباحث القطع فی علم الاصول

2. ھل حجيۃ القطع مسألۃ اصوليۃ ام لا؟!

3. ھل القطع حجۃ؟

4. مباحث التجری

5. اقسام القطع

6. حجيّۃ الدليل العقلی

7. العلم الإجمالی؛ أحكامہ وحدودہ

  • خصوصی ویڈیوز