خبریں

تمام اہلیان وطن کو جشن آزادی مبارک ہو!

دفتر مرجعیت کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو ان کے بہترویں یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ بلا شبہہ برصغیر کے مسلمانوں نے کلمہ توحید و رسالت کی بنیاد پر ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا تھا جو معرض وجود میں آ کر رہا اور دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

مگر اس مرحلے پر ہمیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہئیے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے علیٰحدہ وطن کا جو خواب دیکھا تھا اس کی عملی تعبیر اسلامی نظام کا نفاذ تھا اور ہمیں اس ہدف کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھتے ہوئے اس ارض پاک پر اسلامی نظام اور قرآنی قوانین کو لاگو کرنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئیے۔

دعا ہے کہ خداوند عالم ساری دنیا بالخصوص مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کو قرآن و سنت کے زیر سایہ حقیقی آزادی اور شادمانی نصیب فرمائے۔

  • خصوصی ویڈیوز