خبریں

امام علی نقیؑ کا یوم ولادت مبارک ہو!

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری دام ظلہ کے دفتر کی جانب سے تمام موالیان و محبان حیدر کرارؑ اور تمام اہل اسلام کی خدمت میں ولایت و امامت کے دسویں تاجدار حضرت امام علی نقیؑ کا یوم ولادت مبارک ہو۔

قابل ذکر ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے روشن ستارے حضرت امام ابو الحسن علی نقی الھادیؑ پندرہ ذی الحج سنہ ۲۱۲ھ کو مدینہ کے نواحی مقام صریا میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار امام جوادؑ ہیں اور آپؑ کی والدہ گرامی کا نام سمانہ ہے جو ایک اہل فضل اور متقی کنیز تھیں۔ حضرتؑ کے مشہور ترین القاب ’’نقی‘‘ اور ’’ہادی‘‘ ہیں۔ حضرتؑ کو ابوالحسن الثالث بھی کہتے ہیں۔ حضرتؑ آٹھ سال کے سن میں مسند امامت پر فائز ہوئے اور ۳۴ سال تک اہل ایمان کو اپنے فیوض و برکات سے مستفید فرماتے رہے۔

دعا ہے کہ خداوند عالم ہمیں دنیا میں اہل بیتؑ کی محبت اور قیامت میں ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔

  • خصوصی ویڈیوز