بحرین میں رونما ہونے والے حالیہ تلخ واقعات اور اس ملک کی ظالم و جابر حکومت کی طرف سے معروف شیعہ عالم دین اور رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کیے جانے کے بعد مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں معظم لہ نے بحرینی حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ بحرینی حکومت کی جانب سے شیعہ علما کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک بحرینی حکومت کی کمزوری کی علامت ہے جو ملک میں مزید اشتعال اور شدید عوامی غم و غصے کا باعث گا ۔