خبریں

ماہ شوال (عید فطر) کا چاند

آیت اللہ العظمٰی سید کمال حیدری (دام ظلہ) کا دفتر، آپ کے فقہی مبنٰی کے مطابق اور علم فلکیات کی دقیق معلومات کے موافق یہ اعلان کرتا ہے کہ ماہ شوال سال ۱۴۳۷ھ کا چاند منگل کی شام بمطابق پانچ جولائی 2016ء کو خالی آنکھ سے تمام اسلامی ممالک میں نظر آنے کا امکان ہے۔
اس بنا پر 2016/ 7 /5 بروز منگل کو روزے مکمل ہو جائیں گے اور رمضان المبارک کا آخری دن ہو گا۔ اسی طرح 2016 / 7 / 6 بروز بدھ کو ماہ شوال 1437ھ کا پہلا دن ہو گا۔ یہ حکم تمام مشرقی اور مغربی ممالک کو شامل ہو گا۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو!
ہم اللہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ ہم سب کو خیر و ہدایت اور کلمہ تقوٰی پر جمع فرمائے، روزے داروں کے اعمال کو قبول فرمائے، اسلامی امت کو اتحاد، عزت اور کرامت کے حصول میں کامیاب فرمائے اور ہمیں اپنے تمام اعمال میں اپنی خوشنودی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، بے شک وہ سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔

 

F2016Jul05

  • خصوصی ویڈیوز