استفتائات

کیا معتکف اعتکاف چھوڑ کر مسجد سے خارج ہو سکتا ہے ؟

اعتکاف ایک مستحب عبادت ہے جو کبھی نذر وغیرہ  کی وجہ سے واجب ہو جاتی ہے پس معتکف اعتکاف کوچھوڑ کر مسجد سے خارج ہو سکتا ہے لیکن بعض حالات میں اس کی اجازت نہیں ہے : اول : اگر اعتکاف نذر وغیرہ کی وجہ سے بعض معینہ ایام میں اس ...

اگر کوئی شخص اعتکاف توڑ کر مسجد سے باہر نکل آئے تو اس کا حکم کیا ہو گا ؟

یہاں چند صورتیں ہوں گی : ۱) اگر مستحب کی نیت سے اعتکاف کا آغاز کرتا ہے اور دوسرے دن ظہر سے قبل اس کو باطل کر دیتا ہے تو اس صورت میں دوبارہ اعتکاف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ۲) اگر مستحب کی نیت سے اعتکاف کا آغاز کرتا ہے اور دوسرے دن ...

اعتکاف کے صحیح ہونے کی شرائط کیا ہیں ؟

اعتکاف مستحب عبادتوں میں سے ہے اور کبھی نذر ، عہد اور قسم کی وجہ سے واجب ہوجاتا ہے ،اعتکاف مندرجہ ذیل چند شرائط کے ساتھ صحیح ہے : ۱) عقل ۲) ایمان ۳) اعتکاف مسجد میں ہو ، قربت الی اللہ کی نیت سے ہو اور احتیاط مستحب ہے کہ مکلّف ان ...

کیا اعتکاف کی حالت میں بیوی کے ساتھ جماع سے کفارہ واجب ہوجاتاہے ؟ اور اگر اعتکاف ماہ رمضان کے دوران ہو یا ماہ رمضان کے قضا روزوں کی حالت میں ہو تو بیوی کے ساتھ جماع کا کیا حکم ہے؟

جو شخص ماہ رمضان  کے دوران روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ جماع کرے اس صورت میں اس پر دو کفارے واجب ہوں گے : ۱) اعتکاف کی حالت میں جماع کا کفارہ ۲) ماہ رمضان کے روزے کو باطل کرنے کا کفارہ اور قضا اگر اس کا اعتکاف نذر کی وجہ ...