استفتائات

اگر کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے بعد فریضہ حج ادا نہیں کرتا تو اس کا حکم کیا ہو گا ؟

جو شخص مستطیع ہونے کے بعد حج بجا نہ لائے اس نے حرام کا ارتکاب کیا ہے اور اس پر واجب ہے کہ آئندہ سال حج ادا کرے اور اس وقت تک اپنے مال کی حفاظت بھی کرے اور اگر اس دوران وہ اس مال کو خرچ دیتا ہے ...

کیا مکلّف پر واجب ہے کہ حج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کسی سے قرض لے ؟

مکلّف پر حج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قرضہ لینا واجب نہیں ہے خواہ وہ اسے واپس کرنے کی قدرت رکھتا ہو ۔ البتہ اگر وہ قرض لے لیتا ہے اور اس کو واپس کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے تو اس پر حج واجب ہو جائے گا لیکن ...

کیا اس شخص کے لیے حج یا عمرہ کرنا جائز ہے جس پر لوگوں کا قرض ہے ؟

اگر کسی کے پاس حج کے اخراجات کے لیے رقم موجود ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسکے ذمہ لوگوں کا قرض بھی ہو تو یہاں چند صورتیں ہوں گی : اول : اگر حج کے اخراجات کے ساتھ ساتھ قرض واپس کرنے کی طاقت بھی رکھتا ...

کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہے؟

اگر بیوی حج کی استطاعت رکھتی ہے تو اس کو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر شوہر کی مرضی کے بغیر حج کے لیے جائے تو اس کو ناشزہ (نافرمان) شمار نہیں کیا جائے گا ۔ اسی طرح اگر سفر کے دوران اس کو کسی قسم ...

جس شخص کے پاس حج کی استطاعت ہو ، کیا اس پر حج کے مقدمات مثلا پاسپورٹ اور ویزہ وغیرہ کے لیے اقدام کرنا واجب ہے ؟

جو شخص حج کی استطاعت رکھتا ہو اس پر حج کے مقدمات فراہم کرنا واجب ہے البتہ اگر مقدمات فراہم کرنا اس کے لیے ممکن نہ ہو تو اس کو مستطیع شمار نہیں کیا جائے گا ۔ ...

کیا بچے کا سفرِ حج کے لیے ولی سے اجازت لینا واجب ہے ؟ اور اگر ولی راضی نہ ہو تو کیا اس کی مخالفت کرنا جائز ہے ؟

بچے کے حج کے صحیح ہونے میں ولی کی اجازت شرط نہیں ہے ؛ لیکن ولی کے حقوق کی رعایت کرنا لازمی ہے یعنی اگر حج کا سفر ولی کے لیے آزار و اذیت کا باعث بنے تو جائز نہیں ہے ۔ ...

کیا بچے کا حج واجب حج شمار ہو گا ؟ اور کیا ولی پر اپنے مال سے اخراجات ادا کرنا واجب ہے یا بچے کے ذاتی مال سے ادا کر سکتا ہے؟

نابالغ بچے پر حج کرنا واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ حج کرتا ہے تو اس کا یہ حج مستحب حج شمار ہوگا اور واجب حج سے کفایت نہیں کرے گا ۔ بچے کے حج کے اخراجات ولی کے ذمہ ہیں ؛ البتہ اگر حج کے دوران بچے کے لیے کسی ...

اگر حج کے دوران بچے سے کوئی ایسا عمل سرزد ہو جائے جو مُحرم پر حرام ہے اور جس پر کفارہ واجب ہو جاتا ہے جیسے حالتِ احرام میں شکار کرنا ، تو کیا اس کا کفارہ اس کے اپنے مال سے ادا کیا جائے گا یا اس کے ولی کے مال سے ؟

اگر بچے سے ایسا فعل ہوجائے جس سے کفارہ واجب ہو جاتا ہے تو اس پر کفارہ دینا واجب نہیں ہے کیونکہ ابھی تک وہ سن تکلیف تک نہیں پہنچا لیکن قربانی کا خرچہ اس کے ولی کے ذمہ ہوگا ۔ ...

جو شخص اس دنیا سے گزر جائے درحالنکہ اس پر حج واجب ہو چکا تھا لیکن کوتاہی یا معصیت کی وجہ سے اس نے حج ادا نہیں کیا تو اس صورت میں اس کی اور اس کے ورثاء کی ذمہ داری کیا ہو گی ؟

مکلف پر واجب ہے کہ جب اس کے پاس حج کی استطاعت ہو اور دیگر شرائط بھی پوری ہوں تو اسی سال حج کا فریضہ ادا کرے اگر وہ جان بوجھ کر حج ادا نہیں کرتا تو اس نے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے ؛ لیکن اگر وہ ...

سفر حج کے لیے معمولا پہلے ناموں کا اندراج کیا جاتا ہے اور کاروان کے متولی کو پیشگی رقم دینے کے بعد اپنی باری کا انتظار کیا جاتا ہے ممکن ہے اس دوران کئی سال گزر جائیں تو کیا ادا کی گئی رقم اور اس پر حاصل ہونے والی منفعت پر خمس واجب ہوگا؟

ادارہ حج یا کاروانوں کو ادا کی جانے والی پیشگی رقم پر خمس واجب نہیں ہوتا خواہ کئی سال گزر جائیں ؛ کیونکہ یہ ان اخراجات میں سے ہے جس پر خمس کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہی حکم اس سے حاصل ہونے والی منفعت کا بھی ہے ۔ ...

اگر کسی کے پاس حج کے اخراجات کے لیے رقم موجود ہو لیکن خمس ادا کرنے کی صورت میں حج کے اخراجات کے لیے رقم کافی نہیں رہتی تو کیا اس صورت میں اس پر خمس اور زکات ادا کرنا واجب ہے ؟

واجب ہے کہ پہلے خمس اور زکات ادا کی جائے ؛ اگر اس کے بعد بچنے والی رقم حج کے اخراجات کے لیے کافی ہو تو اس پر حج واجب ہو گا بصورت دیگر حج واجب نہیں ہو گا ۔ ...

آیا مکلف کو سفرِ حج سے قبل خمس ادا کرنا چاہیے ؟ اور اگر وہ خمس یا زکات ادا نہیں کرتا تو کیا اس کا حج باطل ہو جائے گا ؟

خمس ایک مستقل شرعی واجب ہے اور بغیر کسی دلیل کے اس کا ترک کرنا حرام ہے ۔ ایسے لباس میں نماز اور مناسک حج بجا لانا صحیح نہیں ہے جس کا خمس ادا نہیں کیا گیا اسی طرح غیر مخمس مال سے قربانی خریدنے کا بھی یہی حکم ہے۔ ...