استفتائات » روزه »
کیا چاند دیکھنے میں دوربین یا جدید آلات کا سہارا لیا جاسکتا ہے یا کسی وسیلہ کے بغیر آنکھوں سے چاند دیکھنا ضروری ہے ؟

معین مقدار میں چاند کے  اپنے محاق سے نکلنے کو ثابت کرنے کے لیے ٹیلیسکوپ اور اس جیسے جدید آلات کا سہارا لیا جاسکتا ہے اگرچہ کہ اس وقت اس کا صرف آنکھ کے ذریعے نظر آنا ممکن نہیں ہوتا ۔ محاق قمری سے مراد وہ حالت ہے جب چاند سورج ...

اگر روزہ دار ماہ مبارک رمضان میں روزہ جاری رکھنے یا اس کو باطل کرنے میں تردد کا شکار ہو جائے یا اس نے روزہ افطار کرنے کی نیت کر لی ہو تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا ؟

جس طرح روزہ کی ابتدا میں نیت کرنا واجب ہے اسی طرح نیت کو جاری رکھنا بھی واجب ہے ؛ پس اگر کوئی شخص روزہ کھولنے کی نیت کرے یا روزے کو جاری رکھنے میں تردد کا شکار ہو جائے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا ، اس ...

جو ممالک رات کے کچھ حصے میں ہمارے ساتھ مشترک ہیں ، اگر ان میں چاند نظر آ جائے تو  کیا ان کے ساتھ روزہ رکھا جا سکتا ہے ؟

اگر کسی ملک میں چاند نظر آ جائے یا اگر ماہر فلکیات کے قول کی بنیاد پر چاند کے نظر آنے کے امکانات ہوں تو وہ تمام ممالک جن کا افق اس ملک کے ساتھ مشترک ہے ان کے لیے اس ملک میں چاند کا نظر آنا کفایت کرتا ہے ...

کیا حقنہ (انیما) لینا روزہ کو باطل کر دیتا ہے ؟

اگر جامد چیز سے حقنہ لیا جائے تو روزہ صحیح ہے لیکن اگر مائع ہو تو روزہ کو باطل کر دیتا ہے ۔ ...

جو افراد سانس کے شديد مرض  میں مبتلا ہيں کیا ان کے لیے علاج کی غرض سے روزے کی حالت میں مخصوص اسپرے کا استعمال جائز ہے ؟

اگر اسپرے میں اکسیجن کے علاوہ دوسرا کوئی مادہ بھی موجود ہو تو اس کا استعمال روزے کو باطل کر دیتا ہے بصورت دیگر اس کا استمال صحیح ہے ۔ ...

کیا روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

 نہیں !  ٹوتھ پیسٹ کا استعمال روزے کو باطل نہیں کرتا بشرطیکہ استعمال کرتے وقت اس کے اجزا یا پانی کو نگل نہ لیا جائے ۔ ...

کیا ماہ رمضان کے دوران مصنوعی دانتوں کے استعمال سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

  مصنوعی دانتوں کو  استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر اس پر کوئی رطوبت موجود ہو یا ان کو لگانے کے لیے کسی خاص مادے کا استمال کیا جائے اس کو نگلنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ ...

اسکینڈی نیویائی ممالک میں جہاں دن اور رات چھ چھ ماہ کے ہوتے ہیں، نماز اور روزہ کا وقت کس طرح مشخص کیا جائے گا؟ درحالنکہ  وہاں آذان صبح ۳:۳۰ یا اس بھی کم وقت پر ہوتی ہے اور آذان مغرب رات ۱۱:۳۰ پر ہوتی ہے ؟

الف : اگر ان علاقوں میں رات اور دن کے درمیان قدرتی اور حقیقی فرق پاجاتا ہو تو اس صورت میں : ۱: اگر مکلّف آذان صبح سے لیکر آذان مغرب تک روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور روزہ رکھنا اس کے لیے مشقت یا ضرر کا باعث نہیں بنتا ...

اگر حاملہ عورت کا روزہ رکھنا بچے کے لیے نقصان دہ ہو تو کیا وہ روزہ ترک کر سکتی ہے ؟

جس خاتون کا وضعِ حمل قریب ہو اور روزہ رکھنے سے بچے کو ضرر پہنچتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مد طعام (۷۵۰ گرام)  فقیر کو  دے اور عذر بر طرف ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا بجا ...

کیا عورت  کا  استحاضہ (قلیلہ ، متوسطہ  اور کثیرہ )  کی حالت میں روز رکھنا جائز ہے ؟

مستحاضہ عورت کا استحاضہ کی تینوں حالتوں (قلیلہ ، متوسطہ اور کثیرہ) میں روزہ رکھنا صحیح  ہے مگر اس شرط  کے ساتھ  کہ وہ استحاضہ کے دوران اپنے وظائف پر عمل کرے ۔ ...

۱)اگر کسی شخص کو نیند کی حالت میں احتلام ہو جائے اور آذان صبح تک اس کی آنکھ نہ کھلے تو اس کے روزہ کا حکم کیا ہو گا ؟ اسی طرح اس شخص کے روزہ کا حکم کیا ہوگا جس کی دورانِ احتلام آنکھ کھل جائے اور بغیر غسل کے دوبارہ سو جائے اور آذان صبح تک بیدار نہ ہو ؟

۱)  اگر کسی شخص کو نیند کی حالت میں احتلام ہو جائے اور آذان صبح تک بیدار نہ ہو سکے تو اس کا روزہ صحیح ہو گا ۔ ۲) جو شخص احتلام کے دوران جاگ جائے اور اسے یقین ہو کہ اگر سوئے گا تو آذان سے پہلے بیدار نہیں ...