استفتائات » روزه »
جو شخص ماہ رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا کرے اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ؟

اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا(جان بوجھ کر جماع کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے منی نکالنا) کرے تو اس کو چاہیے کہ مغرب تک روزہ باطل کرنے والی ہر چیز سے پرہیز کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ادا ...

اس شخص کے روزہ کا حکم کیا ہے جس کا غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے ہوئے انزال ہو جائے درحالنکہ اس کو یقین تھا کہ ایسا نہیں ہو گا ؟

اگر اس شخص کو یقین تھا کہ انزال نہیں ہوگا لیکن اس کے باوجود ایسا ہوجاتا ہے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اپنے روزے کو رجائے قبولیت کی نیت سے مکمل کرے اور اس کے بعد اس دن کی ...

جو شخص جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہتا ہے کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہنا ماہ رمضان کے روزے کو باطل کر دیتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ...

اگر مجنب شخص غسل کرنا بھول جائے اور روزہ رکھ لے تو اس کے روزہ کا حکم کیا ہے ؟

اس کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس حالت میں اس نے جتنے روزے رکھے ہیں ان کی قضا بجا لائے لیکن اس پر ان کا کفارہ واجب نہیں ہے ؛ ...

اگر کوئی مجنب شخص غسل کے ارادے سے  سو جائے اور سورج نکلنے کے بعد بیدار ہو  تو کیا اس کا حکم بھی جان بوجھ کر سونے والے شخص کی مانند ہوگا ؟

اگر کوئی شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور اس قصد کے  ساتھ کہ آذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا،دوبارہ سو جائے جبکہ اپنی عادت کے مطابق ہمیشہ آذان صبح سے پہلے جاگ جاتا ہے یا بیدار ہونے کے لیے الارم وغیرہ کا استعمال کرتا ہے،لیکن ...

جو شخص رات کو مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک سوتا رہے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جو شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ  اذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک بیدار نہ ہو تو ضروری ہے کہ اس دن دیگر روزہ داروں کی مانند  امساک ...

اگر کوئی شخص آذان صبح سے قبل میت کو مس کرلے تو کیا اس پر اسی وقت غسل کرنا واجب ہے ؟

اس پر واجب نہیں ہے کہ آذان صبح سے قبل غسل کرے  بلکہ اذان کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ۔ ...

جو شخص منی خارج کرنے کا قصد کیے بغیر اپنی بیوی کے ساتھ خوش فعلی کرے اور اس کو اس بات کا اطمئنان  ہو کہ انزال نہیں ہو گا لیکن اس دوران اس کی منی خارج ہو جائے تو اس کے روزہ کا حکم کیا ہو گا ؟

اگر کوئی شخص ماہ رمضان کے دوران  منی خارج کرنے کا قصد کیے بغیر اپنی بیوی کے ساتھ خوش فعلی کرے اور اسے اطمئنان ہو کہ انزال نہیں ہو گا لیکن اس دوران اس کی منی خارج ہو جائے تو احتیاط واجب کی بنا پر اس روزہ کی قضا کرے ۔ ...

کیا مرد آذان صبح سے اتنا پہلے کہ جب غسل کیلئے وقت نہ ہو؛ اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرسکتا ہے؟

شوہر کو اجازت نہیں ہے کہ رات کے آخری لمحات میں کہ جب آذان صبح سے قبل، غسل کرنے کا وقت باقی نہ ہو، اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرے ۔ اب اگر وہ ان آخری لمحات میں نزدیکی کر لے؛ خواہ جان بوجھ کر کرے یاغلطی سے، تو ...

کیا ماہ مبارک رمضان میں آذان صبح سے قبل کھانے پینے سے امساک واجب ہے؟ کیا اس عمل پر کوئی شرعی دلیل ہے؟

امساک (یعنی کھانا پینا ترک کرنا) کا وقت اوّل فجر سے ہے کیونکہ یہ روزے کا مقدمہ ہے اور  اس کے ذریعے روزہ صحیح ہونے کا علم و یقین حاصل ہوتا ہے۔  پس امساک اسی قدر واجب  ہے جس سے  یہ یقین حاصل ہو جائے۔ ...

ماہ رمضان کے روزوں یا دیگر واجب روزوں میں جان بوجھ کر کھانے پینے کا کیا حکم ہے؟

ماہ مبارک رمضان کے دن میں یا ظہر کے بعد اس کی قضا میں؛کھانا پینا جائز نہیں ہے۔ اسی طرح ہرمعیّن واجب روزےکا بھی یہی حکم ہے جیسے کسی مخصوص دن کا نذری روزہ ۔ پس اگر کھانا پینا کسی شرعی عذر کے بغیر ہو تو (اس کا مرتکب) شخص ...

کیا سگریٹ پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

جی ہاں احتیاط واجب کی بنا پر سیگرٹ پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے  ۔ ...