استفتائات » طهـارت »
غیر اسلامی ممالک میں تیار شدہ ان پرفیومز کا کیا حکم ہے جن میں الکحل کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے  ؟

اگر ان کے اندر نجس الکحل – جو مست کرنے والے مایعہ جات سے لیا جاتا ہے- سے استفادہ نہ کیا گیا ہو یا اس کے بارے میں شک ہو تو ان کا استعمال جائز ہے ؛ لیکن اگر ان کے اندر نجس الکحل شامل کیا گیا ہو تو اس صورت میں ...

اس رطوبت کا حکم کیا ہے جو خوش فعلی کے دوران خواتین سے خارج ہوتی ہے ؟ کیا یہ غسل کا موجب بنتی ہے ؟

ہمارے نزدیک خاتون کے اندر منی کا ہونا ثابت نہیں ہے لیکن احتیاط واجب ہے کہ خوش فعلی کے دوران خارج ہونے والی رطوبت کے بعد خاتون غسل جنابت انجام دے، لیکن اس رطوبت کا نجس ہونا ثابت نہیں ہے ۔ وہ رطوبت جو جنسی لذت کے بغیر ...

اگر کسی شخص نے غسل کے دوران ترتیب کا خیال رکھا لیکن غسل کے بعد اسے پتہ چلا کہ اس نے بدن کے ایک عضو کو نہیں دھویا ہے تو کیا ضروری ہے کہ دوبارہ غسل کرے؟

اگر سر اور گردن یا ان کا کچھ حصہ رہ گیا ہو تو واجب ہے کہ پہلے سر اور گردن اور اس کے بعد پورے بدن کو دھوئے؛لیکن اگر بدن کے کچھ اعضا جیسے ہاتھ یا پاؤں رہ گئے ہوں تو اس صورت میں ضروری ہے کہ صرف ...

ہاتھد ھونے کے بعد اور سر یا پاؤں کا مسح کرنے سے قبل اگر ہاتھ کسی تر جگہ جیسے نلکے کی ٹونٹی کو لگ جائے،تو کیا حکم ہے؟

اگر ہاتھ لگنے کے نتیجے میں، تھوڑی سی تری ہاتھ کو لگ جائے تو وضو صحیح ہے لیکن اس کے علاوہ دوسری صورتوں میں وضو باطل ہے اور کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ تری کہاں سے لگی ہو۔ ...

ان اشیا کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے جن میں غیر شرعی طریقے سے ذبحشدہ حیوان کی اون مخلوط ہو؟

اون،حیوان کے ان اجزا میں سے ہے جو بے جان ہیں؛ پس اس کا استعمال کرنا جائز ہے خواہ یہ ایسے مردہ حیوان سے لی گئی ہو جس کا گوشت حلال ہے یا اس حیوان سے لی گئی ہو جو حرام گوشت ہے؛ لیکن اس کی شرط یہ ...

چمگادڑ کا فضلہ پاک ہے یا نجس؟

چمگادڑ کا فضلہ پاک ہے کیونکہ یہ خونِ جہندہ (ذبح کے وقت خون کا اچھل کر گرنا) نہیں رکھتی ۔ ...

کیا وضو کے بغیر سجدے والی سورتوں کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟

جی ہاں ان کی تلاوت کرنا جائز ہے ؛ لیکن جنابت،حیض یا نفاس کی حالت میں ان کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے ۔ ...

نہر فرات میں کون سی خصوصیات پائی جاتی ہیں ؟ آیا امام حسین (ع) کی زیارت سے قبل اس نہر میں غسل کرنا مستحب ہے ؟

اس نہر کی فضیلت میں آئمہ (ع) سے متعدد روایات نقل ہوئی ہیں اور مستحب ہے کہ امام حسین (ع) کی زیارت سے پہلے اس نہر کے پانی سے غسل کیا جائے اسی طرح ان روایات کے مطابق فرات کے پانی سے تحنیک (نوزائیدہ بچے کے منہ میں ...

اگر کوئی خاتون سن یائسگی(پچاس سال) تک پہنچ جائے اور خون دیکھے تو کیا وہ اس خون کو حیض شمار کرے گی یا استحاضہ ؟

خواتین میں حیض کا خون پچاس سال تک جاری رہتا ہے اور پچاس سال کے بعد وہ یائسہ ہو جاتی ہیں اس مورد میں قرشی(سیدہ) اور غیر قرشی خاتون کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے پس اس عمر میں خاتون جو خون بھی دیکھے گی وہ حیض شمار ...