استفتائات » طهـارت »
اگر اعضائے وضو پر رنگ یا کوئی چپکنے والا مادہ رہ گیا ہو تو کیا وضو صحیح ہو گا؟

اگر انسان کے اختیار میں ہو تو ان چیزوں کو صاف کرنا واجب ہے جو پانی کو جلد تک پہنچنے سے روکتی ہیں اور اسی طرح ضروری ہے کہ یہ کام مناسب وقت میں انجام دیا جائے اور ان چیزوں کو صاف کرنے میں دیر نہ کی جائے ...

 خواتین اور مردوں کے لیے وضو کے اعضا پر ٹیٹو بنوانے کا کیا حکم ہے ؟

ٹیٹو بنوانے میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی وہ جلد تک پانی کے پہنچنے میں مانع  ہے ۔ البتہ اگر خواتین کے لیے زینت محسوب ہو تو اس کا نامحرم سے چھپانا ضروری ہے اسی طرح اگر عرف میں مردوں کا یہ عمل  کفّار یا خواتین سے ...

اگر استنجا کا پانی (مقامِ پیشاب و پاخانہ کو پاک کرنے کیلئے استعمال ہونے والا پانی) گیلی زمین پر گرنے کے بعد بدن کو لگ جائے تو کیا یہ بدن کو نجس کر دے گا ؟

جواب: اگر استنجا کا پانی پاک تھا اور زمین بھی پاک تھی یا اس کے نجس ہونے کے بارے میں شک تھا تو اس صورت میں وہ پانی بھی پاک ہوگا لیکن اگر استنجا کا پانی پاک تھا اور زمین نجس تو وہ پانی بھی نجس ہو گا ۔ اگر استنجا ...

 سر کے مسح کی واجب مقدار کتنی ہے ؟

سر کے چار حصوں میں سے پیشانی سے ملا ہوا ایک حصہ وہ مقام ہے جہاں مسح کرنا چاہئے۔ اس حصے میں جہاں بھی اور جس اندازے سے بھی مسح کریں کافی ہے۔ اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ طول میں ایک انگلی کی لمبائی کے لگ بھگ اور عرض ...