استفتائات »
میں یوکرائن کی ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور میری کلاسیں نماز کے اوقات میں منعقد ہوتی ہیں جبکہ یونیورسٹی حکام مذہبی تفریق کے بہانے مجھے ان اوقات میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتے ! اس صورت میں کیا ہمارا مقررہ وقت میں نماز ادا نہ کرنا اور کلاسیں ختم ہونے کے بعد اس کی قضا کرنا حرام ہے ؟

یقینا نماز کو اس کے مقرّرہ وقت میں ادا کرنا واجب ہے اور جان بوجھ کر نماز کا وقت نکلنے تک تاخیر کرنا حرام ہے ۔ لہذا مجبوری اور سختی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آپ نماز ادا کر سکتے ہیں یعنی  نماز کو مختصر انداز سے اس کے مقدمات و ...

اگر نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد شوہر بیوی سے استمتاع (جنسی لذت) کا تقاضا کرے اور بیوی نماز پڑھنے کی تیاری کر چکی ہو تو ان میں سے کون سا حق مقدّم ہوگا ؟

اگر دونوں کاموں کے لیے وقت وسیع ہو تو پہلے شوہر کا حق ادا کرنا واجب ہے البتہ شوہر کو چاہئیے کہ نماز کے احترام کا خیال رکھے ، اوّل وقت کی پابندی کرے  اور اپنے نفس پر کنٹرول کرے تاکہ وہ الٰہی حقوق کی ادائیگی سے مانع ...

کیا ہاتھ باندھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟

جی ہاں! نماز کا جز سمجھ کر ہاتھ باندھنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے اور احتیاط کی بنا پر جز سمجھے بغیر بھی اس عمل کو ترک کرنا واجب ہے ۔ ...

کیا غسلِ جنابت یا کسی دوسرے غسل کے دوران پیشاپ یا ریح کا خارج ہونا؛ غسل کے باطل ہونے کا باعث بنتا ہے ؟

واجب غسل کے دوران حدثِ اصغر کے سرزد ہونے سے غسل باطل نہیں ہوتا بلکہ یہ غسل وضو کے بدلے کافی نہیں ہوگا البتہ اگر (اس صورت میں) غسل ترتیبی سے عدول کر کے اسے غسل ارتماسی میں تبدیل کر دیا جائے تو یہ غسل وضو کے بدلے ...

کیا ہر غسل عبادت اور طہارت محسوب ہوتا ہے؟

ہر وہ غسل جو اسلامی شریعت میں –واجب یا مستحب کے عنوان- سے وارد نہ ہوا ہو؛ عبادت اور طہارت شمار نہیں ہو گا اور نہ اس کا کوئی شرعی اثر ہو گا ۔ پس اگر انسان کوئی ایسا غسل انجام دے جو شریعت میں - واجب یا ...

کیا غسل خواہ واجب ہو یا مستحب؛ وضو کے بدلے کافی ہے؟

جی ہاں ! وضو کے بدلے کافی ہے۔ پس اگر مکلّف سے حدثِ اکبر جیسے جنابت، سرزد ہو جائے تو غسل کافی ہے اور اس کے بعد وضو کی ضرورت نہیں رہتی۔ اسی طرح مستحب غسل بھی وضو سے کفایت کرتا ہے۔ ...

غیر اسلامی ممالک میں تیار شدہ ان پرفیومز کا کیا حکم ہے جن میں الکحل کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے  ؟

اگر ان کے اندر نجس الکحل – جو مست کرنے والے مایعہ جات سے لیا جاتا ہے- سے استفادہ نہ کیا گیا ہو یا اس کے بارے میں شک ہو تو ان کا استعمال جائز ہے ؛ لیکن اگر ان کے اندر نجس الکحل شامل کیا گیا ہو تو اس صورت میں ...

اس رطوبت کا حکم کیا ہے جو خوش فعلی کے دوران خواتین سے خارج ہوتی ہے ؟ کیا یہ غسل کا موجب بنتی ہے ؟

ہمارے نزدیک خاتون کے اندر منی کا ہونا ثابت نہیں ہے لیکن احتیاط واجب ہے کہ خوش فعلی کے دوران خارج ہونے والی رطوبت کے بعد خاتون غسل جنابت انجام دے، لیکن اس رطوبت کا نجس ہونا ثابت نہیں ہے ۔ وہ رطوبت جو جنسی لذت کے بغیر ...