استفتائات »
اگر نماز کے دوران وضو میں شک ہو جائے تو کیا اس شک کی طرف توجہ کرنی چاہیے یا نہیں ؟

اگر کسی کو یقین ہو کہ اس سے حدث واقع ہوا ہے اور اس کے بعد وضو میں شک کرے تو اس صورت میں نماز کو توڑ کر وضو کرنا ضروری ہوگا ۔ ...

کیا سگریٹ پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

جی ہاں احتیاط واجب کی بنا پر سیگرٹ پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے  ۔ ...

کیا رات کے وقت خواتین ، بچوں ، ضعیف العمر اور خوف زدہ افراد پر دیگر حاجیوں کی مانند اذان صبح تک مزدلفہ میں قیام کرنا واجب ہے ؟

ان افراد کے لیے جائز ہے کہ عید قربان کی رات کچھ دیر مزدلفہ میں قیام کریں اور اس کے بعد طلوعِ فجر سے قبل منیٰ کی طرف روانہ ہو جائیں ؛ اسی طرح ان افراد کے لیے بھی یہی حکم ہے جو ان کی مدد پر مأمور ہوتے ہیں ...

اگر روزہ دار مبطلات روزہ میں سے کسی فعل کا تکرار کرے تو کیا اس کے ساتھ کفارے کا تکرار بھی لازم آئے گا؟

فعل کے تکرار کی وجہ سے کفارے کا تکرار لازم نہیں آتا لیکن اگر کوئی روزہ دار ماہ مبارک رمضان میں دو دفعہ استمنا اور دو دفعہ جماع کرے تو اس پر دو کفارے واجب ہوں گے اسی طرح اگر کوئی روزے کی حالت میں جان بوجھ کر پانے پیئے ...

اگر کوئ شخص مستحب روزے کی حالت میں بھول کر پانی پی لے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا ؟

اگر روزہ دار غلطی سے کوئی چیز کھا لے یا پی لے تو اس کا روزہ باطل نہیں ہوتا خواہ روزہ واجب ہو یا مستحب ۔ ...

اگر کوئی شخص نماز میں سورہ الحمد کی قرائت کے دوران غلطی کرے تو کیا اس کی نماز باطل ہو جائے گی ؟

قرائت کا قرآنی آیات کی نص یا صدر اسلام اور آئمہ (ع) کے زمانے میں رائج مشہور قرائتوں کے مطابق ہونا واجب ہے لیکن اگر جہالت یا بھول جانے کی وجہ سے قرائت میں کوئی غلطی ہو جائے تو نماز صحیح ہو گی اگرچہ کہ احتیاط مستحب کی بنا پر نماز ...

کیا دفتری اوقات کے دوران نماز کو اول وقت میں ادا کیا جا سکتا ہے؟

اگر متعلقہ کام اور رجوع کرنے والے افراد کے ضرر کا باعث نہ بنے تو دفتری اوقات کے دوران نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ...

 سر کے مسح کی واجب مقدار کتنی ہے ؟

سر کے چار حصوں میں سے پیشانی سے ملا ہوا ایک حصہ وہ مقام ہے جہاں مسح کرنا چاہئے۔ اس حصے میں جہاں بھی اور جس اندازے سے بھی مسح کریں کافی ہے۔ اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ طول میں ایک انگلی کی لمبائی کے لگ بھگ اور عرض ...

جگہ کی کمی کے باعث منیٰ کے اندر ہونے والی تعمیر و توسیع کے بعد کنکریاں مارنے کی واجب حد کیا ہو گی ؟

نئی عمارت کے کسی بھی حصے اور منزل  سے کنکریاں مارنا جائز ہے ؛ جیسا کہ حاجی کا منیٰ کے احاطے سے باہر کھڑے ہو کرکنکریاں مارنا بھی جائز ہے ۔ اسی طرح منیٰ سے باہر جمرہ کے کچھ حصے کو کنکریاں مارنا جائز ہے بشرطیکہ کنکریاں حوض کے اندر گریں ...

ایک مکلّف کی حیثیت سے میرا یہ حق ہے کہ میں جس مرجع کی تقلید کرنا چاہتا ہوں، مجھے اس کی خصوصیات کا بھی پتہ ہو،میں نے دیکھا ہے کہ جناب عالی میرے سوالات اور شبہات کاجواب دینے کی صلاحیت سے بہرہ مند ہیں۔ لہذا کیا آپ کے نزدیک مرجع تقلید کے لیے اعلم ہونا شرط ہے اور اس سے کیا مراد ہے؟

مکلف پر واجب ہے کہ اعلم (زیادہ عالم)، زیادہ با صلاحیت اور زیادہ باکفایت کی تقلید کرے ان مفاہیم کو صحیح معنوں میں سمجھنے سے یہ امر آشکار ہو جاتا ہے کہ جس مرجع کی ہم تقلید کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ان صفات کا حامل ہونا ...