استفتائات »
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کے گھر سے باہر نکلنے کا حکم کیا ہے ؟ اور جن دنوں میں وہ زیارت یا صلہ رحمی کی خاطر شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر رہتی ہے ان کا حکم کیا ہے؟

بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا حرام ہے ؛ پس اگر وہ شوہر کی اجازت اور بغیر کسی شرعی عذر کے گھر سے نکلتی ہے تو ناشزہ(نافرمان) محسوب ہوگی ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر حتی اس کے منع کرنے کے باجود تمام شرعی طور پر ...

اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ شادیوں کی استطاعت رکھتا ہو اور پہلی بیوی کے ساتھ گھریلو مسائل بھی پیش نہ آتے ہوں تو اس صورت میں ایک سے زیادہ شادیوں کی شرعی شرائط کیا ہیں ؟

خداوند متعال نے مرد کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے اور ان کے درمیان عدل و انصاف کو شرط قرار دیا ہے ؛ لیکن غالبا اس امر میں عدل و انصاف کی رعایت نہیں کی جاتی ۔ بیویوں کے درمیان مساوات کا خیال رکھنا خواہ نفقہ کے ...

کیا بیوی کو حق حاصل ہے کہ مانع حمل گولیوں کا استعمال کرے ، درحالنکہ شوہر بچے کی بہت زیادہ خواہش رکھتا ہے؟ یا اس کے برعکس بیوی کو خواہش ہو لیکن شوہر نہ چاہتا ہو ؟

بچے پیدا کرنا اور اس کے لیے وقت مشخص کرنا یا اس میں تاخیر کرنا یہ سب میاں بیوی کے مابین ایک معاہدے کی حیثت رکھتا ہے اور ان دونوں میں سے کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ دوسرے کو اس حق سے محروم کرے۔ اس قسم کے موارد ...

کیا شوہر کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ برتاؤ ، حسن معاشرت اور نان و نفقہ دینے میں فرق کرے ؟ بالخصوص اگر یہ کام دوسری بیوی سے نفرت پیدا ہونے کے بعد اور اس سے جان چھڑانے کے لیے انجام دے ؟ اس کا راہ حل کیا ہے ؟

اکثر اوقات ایک سے زیادہ بیویاں ہونے کی صورت میں اس قسم کی مشکلات پیش آتی ہیں اور یہ سب کچھ دینی تعلیمات سے دوری اور حقوق و واجبات کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ پس اگر میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے حقوق و فرائض ...

بالفرض اگر کسی شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو اس صورت میں وہ ان کے درمیان راتوں کو کس طرح تقسیم کرے گا؟

بیویوں کے متعدد ہونے کی صورت میں راتوں کو تقسیم کرنا ابتداً واجب نہیں ہے ؛ اس معنی میں کہ اگر وہ ان سب کو سفر وغیرہ کے لیے ترک کرنا چاہے ، تو کر سکتا ہے ۔ مرد کی چار راتوں میں سے ہر رات ایک بیوی کے لیے ...

اگر کوئی شخص کسی لڑکے کے ساتھ لواط کرے تو کیا وہ لڑکے کی ماں یا بہن کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے؟ اگرلواط کرنے والا مفعول (جس سے لواط کیا گیا ہے) ، کی بہن سے شادی کر لے تو اس کا شرعی حکم کیا ہوگا ؟

اگر کوئی شخص کسی لڑکے کے ساتھ لواط کرے اور دخول ہو جائے تو اس صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر لڑکے کی ماں ، بہن ، بیٹیاں ، نواسیاں اور پوتیاں اس شخص پر حرام ہو جائیں گی؛ البتہ اس کے برعکس یعنی لواط کرنے والے کی ماں ...

کیا بدکار عورت کے ساتھ دائمی یا غیر دائمی نکاح کیا جا سکتا ہے ؟

زانیہ کے ساتھ نکاح کیا جاسکتا ہے لیکن بدکار عورت (زنا کے حوالے سے مشہور) کے ساتھ تب تک نکاح جائز نہیں ہے جب تک وہ توبہ نہیں کرتی ۔ ...

جو شخص کسی شوہردار عورت کے ساتھ  زنا کرتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ شوہردار عورت کے ساتھ زنا کی وجہ سے وہ عورت ہمیشہ کے لیے اس پر حرام ہو جاتی ہے، تو اس صورت میں کیا عورت اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اس مرد سے نکاح کر سکتی ہے ؟

احتیاط واجب کی بنا پر اگر کوئی شخص کسی  شوہردار عورت کے ساتھ زنا کرے تو وہ عورت اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائے گی، بشرطیکہ دونوں حکم اور موضوع سے واقف ہوں ؛ یعنی یہ جانتے ہوں کہ دونوں زنا کا ارتکاب کر رہے ہیں اور شوہردار ...

حرام شہوت یا جنسی تحریک جو کہ بہت سارے شرعی احکام کا موضوع ہے ، سے کیا مراد ہے ؟

ہیجان ،خواہش اور شہوانی قوتوں کے ابھرنے کی ایک ایسی حالت جو انسان کے اندر نگاہ ، گفتگو ، لمس یا شہوت انگیز مسائل کے بارے میں فکر کرنے سے جنم لیتی ہے اور حرام ہے ؛ جیسے کسی اجنبی عورت کو شہوت کے ساتھ  دیکھنا ، گفتگو  کرنا یا لمس ...