استفتائات »
اگر لڑکی کا پردہ بکارت غیر شرعی طریقے سے زائل ہوجائے تو کیا وہ غیر باکرہ ہو جائے ؟ اور کیا اس کے بعد اس کو اجازت ہے کہ اپنے ولی کے اذن کے بغیر شادی کر لے ؟

غیر شرعی طریقے سے بکارت کے زائل ہونے ، خواہ زنا کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے  لڑکی غیر باکرہ نہیں ہوگی اور اس کے لیے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرنا جائز نہیں ہے ۔   ...

کیا بیوی کے مقعد میں جماع کرنا جایز ہے؟

احتیاط واجب کے بنا پر بیوی کے مقعد میںجماع کرنا جائز نہیں ہے ۔ ...

کیا والدین پر واجب ہے کہ اپنی بیٹی کو زبردستی حجاب کا پابند بنائیں درحالنکہ وہ خود اس سے اجتناب کرتے ہیں؟

والد کو چاہیے کہ بیٹی کے سنِ بلوغ تک پہنچنے سے پہلے اسے حجاب کی عادت ڈالے اور بالغ ہونے کے بعد اسے حجاب کے فوائد اور مخالفت کے نقصانات بتائے اور اگر وہ قانع نہ ہوئی تو باپ پر واجب ہے کہ امر بمعروف اور نہی از منکر کرے اور اس حوالے ...

نا محرم کے ساتھ کس قسم کی خلوت حرام ہے ؟

شرعی طور پر حرام خلوت سے مراد اجنبی مرد اور عورت کے درمیان ایسی خلوت ہے جو گناہ اور حرام کاموں کا پیش خیمہ ثابت ہو ؛ ممکن ہے کہ یہ صورتحال کسی عمومی مقام پر پیش آ جائے اور کسی خاص جگہ کہ جہاں برائی کا مقدمہ فراہم ...

کیا شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد بغیر لذت کے اپنی جنسی کمزور دور کرنے کے لیے غیر اخلاقی فلمیں دیکھ سکتے ہیں ؟

غیر اخلاقی فلمیں دیکھنا سب پر حرام ہے اور جنسی کمزوری کو دور کرنے کے لیے کسی ماہر ڈاکٹر کی طرف رجوع کرنا چاہیے ۔ ...

ایک خاتون نے سات سال پہلے کوٹ میرج کی تھی اور ایک سنی نکاح خوان نے حنفی مذہب کی بنیاد پر نکاح کا صیغہ جاری کیا تھا  ، سوال یہ ہے کہ کیا اس خاتون کا نکاح صحیح ہے  یا باطل  ؟

نکاح صحیح ہے ،بشرطیکہ صیغہ لفظ نکاح یا زواج کے ساتھ جاری کیا گیا  ہو اور عقد کی شرائط  مثلا عرفی موالات کی رعایت کی گئی ہو ۔  البتہ بہتر ہے کہ عدالت سے باہر بھی میاں  بیوی کے درمیان ایجاب اور قبول   کے صیغوں کو دوبارہ سے جاری کیا جائے ۔ ...

کیا ایسے ٹی وی پرو گرام دیکھنا جائز ہے جن میں نیم برہنہ خواتین کو دکھایا جاتا ہے ؟

ٹی وی دیکھنا بذات خود حرام نہیں ہے لیکن ایسے پروگرام یا ڈرامے دیکھنا جو اسلامی آداب اور عفت و حیا کے خلاف ہوں اور مسلمان خاندان کی اخلاقی اقدار کے لیے نقصان دہ یا پھر غیر ملکی ثقافت کی ترویج کرتے ہوں اور حرام موسیقی پر مشتمل ہوں ، ...

کیا غیر شادی شدہ اور شادی شدہ خواتین کے لیے انٹرنیٹ یا دیگر منابع کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلقات کی تعلیم حاصل کرنا جائز ہے؟

اگر شرعی اور اخلاقی اصول و ضوابط کا خیال رکھا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے ؛ لیکن اگر شرمگاہ کو دیکھنے یا لذت کے ساتھ نگاہ کرنے اور شہوت کو ابھارنے کا باعث بنے تو حرام ہے ۔ ...

آیا ساس کی طرف نگاہ کرنا اور ہاتھ ملانا جائز ہے ؟

اگر ساس جوان ہو تو پاکدامنی کا تقاضا یہ ہے کہ داماد کے سامنے محاسن کو نمایاں نہ کرے اور نہ ہی اپنا پردہ اتارے اور احتیاط واجب ہے کہ ہاتھ ملانے اور پیار کرنے سے بھی اجتناب کرے ؛ لیکن اگر ساس عمر رسیدہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ...

کیا مرد کا نکاح سے پہلے عورت کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرنا جائز ہے؟

جائز ہے ، بشرطیکہ ان کی گفتگو  شہوت کا باعث کا نہ بنے اور بے ہودہ کلام پر مشتمل نہ ہو ۔ البتہ اگر منگنی شرعی عقد(عقدِ محرمیت) کے ساتھ ہو جیسا کہ بعض ممالک میں رائج ہے ، تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور وہ جس طرح کی گفتگو ...