استفتائات

کتے کا لعاب دہن کیوں نجس ہے حالانکہ اس کا شکار پاک ہے؟ کیا کتّے اور دوسرے حیوانات کے لعاب دہن میں فرق ہے؟ اگر کتا کسی برتن کو چاٹ لے تو کیا اس کو پاک کرنے کے لیے  سات دفعہ دھونے اور مٹی سے مانجھنے کی بجائے صرف پانی اور صابن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟

کتّے کے لعاب دہن کی نجاست اور اس کے شکار کی طہارت میں کوئی ربط نہیں ہے اوردونوں میں سے ہر ایک کا خاص حکم ہے۔البتّہ جس حصّے کو کتّے نے اپنے منہ سے پکڑا ہے، اسے پاک کرنا واجب ہے۔ دیگر پاک حیوانات خواہ ان سے شکار بھی جائز نہ ہو؛ کے برعکس چونکہ کتّا اور خنزیر عینِ نجس ہیں لہذا ان کا لعاب دہن بھی نجس ہے۔ جس برتن کو کتے نے چاٹا ہے اس کو پاک کرنے کے لیے صرف پانی اور صابن سے دھونا کافی نہیں ہے بلکہ پہلے اسے پاک گیلی مٹی سے مانجھا جائے اور پھر کُر پانی کے ساتھ ایک مرتبہ دھویا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات