خبریں

۱: امام مہدی(عج) کا ظہور ہونے کی صورت میں ہمیں ظہور کا کیسے پتہ چلے گا؟ ۲: جب امام (عج) ظہور فرمائیں گے تو امر الٰہی کو کیسے وصول کریں گے؟ جبرئیل یا ملائکہ کے واسطے سے یا کسی اور طریقے سے؟ یا پھر ان کے پاس پہلے سے ہی اہل بیت علیھم السّلام کی جانب سے (تعلیم کردہ) متعلقہ احکامات کا علم ہو گا؟

۱ : یہ امر طبیعی ہے کہ ظہور کے بعد امام (ع) معجزات کے ہمراہ ایسے واضح اور قطعی دلائل پیش کریں گے جن کے بعد کسی پر بھی آپ (ع) کا امام ہونا مخفی نہیں رہے گا، یہاں تک کہ لوگوں پر ان کی حجّت تمام ہو جائے گی اور کسی قسم کے بھی شک و شبہہ کی گنجائش باقی نہیں رہے گی اور اسی کے ذریعے منکرین پر بھی حجت قائم ہو جائے گی ۔

۲: امام زمانہ (عج) کئی واسطوں سے احکام الٰہی کو وصول کریں گے البتہ وہ کچھ امور کا علم اپنے آباء و اجداد سے وراثت میں پائیں گے اور کچھ کا اللہ کی جانب سے۔

  • خصوصی ویڈیوز